اسلام آباد بلدیاتی انتخاب میں ممکنہ شکست،حکومت شش وپنج کا شکار ہو گئی
طارق فضل چودھری کو وزیر مملکت کیڈ بنانے کے دو دن بعد سی ڈی اے کو کیڈ کے ماتحت کر دیا گیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کے خوف سے اختیارات اور شعبوں کی تقسیم کا تاحال فیصلہ ممکن نہ ہو سکا۔
(جاری ہے)
معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے وفاق سے جیتنے والے واحد لیگی راہنما طارق فضل چودھری کو وزیر مملکت کیڈ بنانے کے بعد سی ڈی اے کو دو دن کے بعد ہی کیڈ کے ماتحت کر دینا جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے وہیں دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کو بھانپتے ہوئے وفاقی حکومت تاحال سی ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں شش و پنج میں مبتلا نظر آتی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ وفاقی دارالحکومت کا انتظام کس حد تک وفاقی نمائندوں کے سپرد کیا جائے گا کیونکہ تاحال کوئی قانون سی ڈی اے اور اختیارات کے حوالے سے منظور نہیں ہو سکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.