اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے سربراہ ایس ایم منیر کوایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں مداخلت کرنے سے روک دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے سی ای او ایس ایم منیر کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں مداخلت کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹے آرڈر کے مطابق سابق ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے امیدوار غلام علی نے اپنے وکیل چوہدری مشتاق احمد کے ذریعے دائر کی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹی ڈیپ چیف کا عہدہ سرکاری ملازمت کے زمرے میں آتا ہے اور ایف پی سی سی آئی کے تیس نومبر کو ہونے والے انتخابات میں شمولیت اختیار کرکے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اس کے علاوہ پٹیشنز نے کہا کہ سی ای او ٹی ڈیپ کی تعیناتی بھی قوانین کی خلاف ورزی ہے حکومت کی جانب سے ٹی ڈیپ کی پوسٹ کے اشتہار کی بھی خلاف ورزی ہے اس موقع پر کہا گیا کہ ٹرا نسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اس چیز کا نوٹس لیا تھا اور وزیراعظم کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا اشتہار کے مطابق ٹی ڈیپ کے سی ای او ماسٹر ڈگری کا حامل ہو اس کی عمر ساٹھ سال سے زائد نہ ہو اور اس کے علاوہ دوہری شریعت عامر فاروق نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ٹی ڈیپ کے حکام کو تین دسمبر کی سیاست میں حصہ لینے سے روک دیا ایس ایم منیر کی بطور ٹی ڈیپ تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ دفتر سے ریکارڈ طلب کرلیا جو کہ آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کیا جائے گا اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو بھی ٹی ڈیپ کے سی ای او کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ سماعت میں جواب داخل کرنے کے ا حکامات دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :