این اے218 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ،پولنگ 18 جنوری کو ہوگی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے218 کے ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا ہے۔حلقہ میں پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 پرضمنی انتخاب کے لئے 10 سے 11 دسمبرتک کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا ئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

21 دسمبرسے کاغذات نامزدگی مستردیا منظورہونے کے خلاف اپیلیں دائرکرائی جاسکیں گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 دسمبرتک ہوگی جبکہ 23 دسمبرتک دائراپیل پرفیصلہ سنایاجائیگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 218 کیلی یامیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبرکوجاری ہوگی جبکہ حلقہ میں پولنگ 18جنوری2016 کوہوگی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے218 کی نشست خالی ہوئی تھی