گرین سگنل : پاکستانی کینو اگلے سال بھی انڈونیشیا ب برآمد ہو سکے گا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:59

گرین سگنل : پاکستانی کینو اگلے سال بھی انڈونیشیا ب برآمد ہو سکے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے پاکستانی کینو کی برآمدات کا گرین سگنل دے دیا۔ آئندہ سال بھی پاکستانی کینو انڈونیشیا با آسانی برآمد ہوسکے گا۔ پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹبل ایسو سی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں پاکستانی کینو کی برآمدات پرپابندی کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد وحید احمد کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی کورٹین ٹیم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے باغات، لیبارٹریز کا دورہ کیا جس میں وہ مطمئن ہو کر واپس گئے تھے۔۔ پاکستان اس وقت دنیا کے 70 سے زیادہ ممالک کو پھل وسبزیات برآمد کررہا ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو پھلوں کی دیکھ بھال اور پیکیجنگ کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جارہی ہے۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے یقین دلایا کے پاکستانی کینو پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان کینوکی درآمدات کا تین سالا معاہدہ جنوری 2016 میں ختم ہورہا ہے۔