دوسرا ٹی ٹونٹی ، پی سی بی حکام نے سابق کپتان مشتاق محمد کو عام تماشائیوں میں بٹھایا

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:00

دوسرا ٹی ٹونٹی ، پی سی بی حکام نے سابق کپتان مشتاق محمد کو عام تماشائیوں ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے آنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد کو عام تماشائیوں میں بٹھا دیا ، اپنے دور کے بہترین بلے باز مشتاق محمد نے شکوہ کیا کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے عام تماشائیوں میں بٹھایا گیا جب کہ سٹیڈیم کے رائل باکس اور دیگر باکسز میں بورڈ کے مہمانوں کی بھر مار تھی ۔

(جاری ہے)

مشتاق محمد کے مطابق کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کو نظر انداز کررہا ہے جو قابل افسوس ہے ۔