ڈاکٹر عاصم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،وزیر داخلہ چوہدری نثار

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:02

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف نے عمران خان کے لئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے اور ہیلی کاپٹر خریدنے کے خبر کی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز میڈیا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لئے پارٹی ڈونرز کے فنڈز سے ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن اس حوالے سے پی ٹی آئی کا جب موقف لیا گیا تو ترجمان پی ٹی آئی نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی پارٹی چیئرمین کو ہیلی کاپٹر یا چارٹر طیارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ کرائے پر حاصل کیا جاتا ہے اور عمران خان کے پاس پہلے سے ہی بلٹ پروف گاڑی موجود ہے ۔