راولپنڈی ؛انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف دائر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انسداد منشیات کے خصوصی عدالت کے جج چودھری انوار احمد خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی کے خلاف دائر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت حاضر ہوئے جبکہ گواہ رائل کمپنی کے جی ایم محمد اشرف کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ ملزم کے وکیل سردار اسحاق ایڈووکیٹ نے بیان پر جرح مکمل کی اس کے بعد مزید سماعت ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :