Live Updates

کراچی : میرے پاس کوئی عہدہ نہیں‌پھر بھی مجھے جلسے اور ریلیوں‌سے روکا جا رہا ہے ، مجھ پر مقدمات درج کرنا الیکشن کمیشن پر دھبہ ہے ۔ پی ٹی‌آئی چئیرمین عمران خان کا ریلی سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کراچی کو جگا دیا ہے ، انہوں نے کراچی عوام کو یقین دلایا کہ ہم کراچی پولیس کو ٹھیک کریں گے اور پانی مافیا کو بھی ختم کریں گے۔کراچی میں رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ، کیونکہ ہم مافیا سے پاک نیا کراچی بنائیں گے اور کراچی میں پھر سے امن ہو گا جس کے بعد کراچی دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے ، عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے لیکن پھر بھی مجھے جلسے اور ریلیوں سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت جا کر چالیس ارب کا پیکج دیا، بلدیاتی الیکشن پنجاب میں بھی کسان پیکج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ مجھے اپنامنشور بتانے کی اجازت کیوں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ٹھیک کر دیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے ، اب جلد ہی نیا کراچی وجود میں آئے گا۔ کراچی پولیس میں تقرریاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے جو کہ الیکشن کمیشن پر دھبہ ہیں۔عمران خا ن کا کہنا تھا کہ ہم نے نیا کے پی کے بنا دیا ہے ، کے پی کے پولیس کسی کے ماتحت نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات