پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کا بغیر فوڈ لائسنس کاروبار،صفائی کی ناقص صورت حال اورکھانے کی خراب اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کا بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اورکھانے کی خراب اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کی ٹیموں نے چھاپے مارے جس میں سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے موڑ سمن آباد کے ایریا میں واقع کشمیری ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کھانے کی خراب اشیاء استعمال کرنے اور ٹوٹا ہوا گندا فریزر استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ گلشن راوی میں واقع کراچی کوزی حلیم کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اورفریزر میں کھانے کی اشیاء کے غیر مناسب سٹوریج کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ندیم شہید روڈ پر واقع علی علی پان شاپ ، واجد سٹوراور حاجی جنرل سٹور کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح شاہی ناشتا ہاؤس کو مکھیو ں کی بہتات،ورکرز کے کم تعداد میں میڈیکل کرانے اور کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔

اسی طرح گلشن راوی کے ایریا میں واقع خلیل کوکنگ سنٹرکو واشنگ ایریا کی غیر مناسب صورت حال اورورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا اور اسی طرح حافظ جوس کارنر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے فیروز پور روڈ، کاہنہ نو کے ایریا میں واقع شاہد ریسٹورنٹ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،مکھیوں کی موجودگی،ہاتھ دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا نیز کار سرکار میں مداخلت کرنے کی بنا پر متعلقہ تھانہ میں مالک کے خلاف ایف۔

آئی ۔آر بھی درج کرائی گئی۔اس کے علاوہ شہزاد سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور غیر میعاری فوڈپراڈکٹس فروخت کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے سلامت پورہ میں واقع احمد علی نان شا پ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور آٹے کے تھیلے بغیر پیلٹس کے رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ احمد ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے لوہاری گیٹ کے ایریا میں واقع شیخ سویٹس، بھائی جان سویٹس ،ملک سویٹس اور نرالا سندھی بریانی کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور سٹوریج کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :