ایف بی آرکا نیا آئی ٹی سسٹم ٹیکس گزاروں اور ماہرین ٹیکس کے لیے سر درد بن گیا

فیدرل بورڈ میں نئی مینجمنٹ آنے کے بعدٹیکس جمع کرنے والا عملہ غائب، ٹیکس ادا کرنے والے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) فیدرل بورڈ آف ریونیو کا نیا آئی ٹی سسٹم ٹیکس گزاروں اور ماہرین ٹیکس کے لیے سر درد بن گیا،فیدرل بورڈ میں نئی مینجمنٹ آنے کے بعدٹیکس جمع کرنے والا عملہ غائب ہو گیا اور ٹیکس ادا کرنے والے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نئے چیرمین نثار محمد خان تعینات ہونے کے باوجود نیا آئی ٹی سسٹم درست نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ٹیکس گزار اپنا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے پریشان ہیں،کئی دنوں سے ٹیکس جمع کرنے والا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ہے۔

ٹیکس ماہر اور لاہور ٹیکس بار جنرل سیکرٹری قمر زمان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نئے چیرمین نثار محمد خان سے عوام کی اورہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ان کا عہدے کا چارج لینے کے باوجود فیدرل بورڈ آف ریونیو کا نیاآئی ٹی سسٹم درست نہ ہو سکا ہے ان کا کہنا ہے ایک طرف تو فیدرل بورڈآف ریونیو نے30 نومبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے آخری تاریخ مقرر کی اور دوسری جانب ٹیکس جمع کرنے والہ عملہ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فئڈرل بورڈ آف ریو نیو کے اعلی احکام کو چاہے کہ وہ ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو جلد حل کریں تاکہ فیدرل بورڈ آف ریونیو کی رواں مالی سال کے ہداف کو مزید خسارے سے بچایا جاسکے۔ ٹیکس پیئرز کا کہناہے کہ وہ وزیراعظم میاں نواز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیر مین ایف بی آر نثار محمد خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلداز جلد ان کے مسائل کو حل کریں۔