موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا ، 2016 تک لودشیڈنگ سے مکمل طور پر نجات مل جائے ;وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی خان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے بڑے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیاہے اور 2016 تک لودشیڈنگ سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی،حکومت نے نئے پروجیکٹ کی مد میں220ارب روپے کی بچت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور واپڈا ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوے وفاقی وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی خان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچانے کے لیے میکا پروجیکٹ کاآغاز کیا ہے بہت جلد عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائیگی اور میگا پروجیکٹ 2016 تک مکمل ہوجائیں گیحکونت کی جانب سے جیتے بھی میگا پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں ان پر میڑٹ پر کام ہورہا ہے۔

انہوں کا کہناہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی معاونت سے بجلی چوروں کے خلاف ایک گرانیڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس سے لوڈشیڈنگ کم ہونے میں مد د ملے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سکھر میں 80 کڑور روپے سے زائد بجلی چوری کو روکا ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہونابجلی چوری کی ایک بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :