تین محکموں پر مشتمل نیا” انسداد ڈینگی سکوارڈ“ قائم،5دسمبر سے کام شروع کرے گا

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر” انسداد ڈینگی سکوارڈ“ تشکیل دے دیا ہے جو محکمہ صحت ،بلدیات اور ماحولیات کے آفیسرز و اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

تینوں محکموں کے افراد ملکر ”ڈینگی کا ڈنگ“ لگانے کیلئے پہلے سے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی بھی تیار کر یں گے ۔تاہم اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سکوارڈ 5دسمبر سے کام شروع کرے گا

متعلقہ عنوان :