انتہائی معمولی جرمانے، جیلوں میں 8 سو سے زائدقید ی ” حاتم طائی “ کے منتظر

رہائی سے نہ صرف جیلوں میں قیدیوں کا بوجھ کم ہوگا بلکہ جیل کے روزانہ بجٹ میں بھی کمی آئے گی،ذرائع جیل خانہ جات

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:16

انتہائی معمولی جرمانے، جیلوں میں 8 سو سے زائدقید ی ” حاتم طائی “ کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پنجاب کی مختلف جیلوں میں ایسے قیدیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جو اپنی سزا اس لئے کاٹ رہے ہیں کہ ان کے پاس بطور سزا لگنے والے ”جرمانہ“ کے پیسے نہیں ہیں جس کیلئے وہ کسی حاتم طائی کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات کے مطابق صوبہ بھر کی 32 جیلوں میں 8 سو سے زائد ایسے قیدی موجود ہیں جو معمولی جرمانہ ادا کرنے کے باعث سزاء کاٹ رہے ہیں۔جیل خانہ جات کے مطابق رہائی سے نہ صرف جیلوں میں قیدیوں کا بوجھ کم ہوگا بلکہ جیل کے روزانہ بجٹ میں بھی کمی آئے گی۔ایک سینئر قانون دان نے آن لائن کو بتایا کہ غیر سرکاری این جی او نے بند قیدیوں کی تفصیلات مانگی ہیں جو جرمانہ ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے رہائی نے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :