دوسرے ٹی ٹونٹی میں احمدشہزاد کا گلوز کی تبدیلی کے بعد اچانک آوٴٹ ہونا موضوع بحث رہا، شائقین کرکٹ نے تحقیقات کامطالبہ کردیا

گلوز تبدیل کرنا کسی خاص مقصد کیلئے اشارہ تو نہیں تھا ، شائقین

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:24

دوسرے ٹی ٹونٹی میں احمدشہزاد کا گلوز کی تبدیلی کے بعد اچانک آوٴٹ ہونا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمدشہزاد کا گلوز کی تبدیلی کے بعد اچانک آوٴٹ ہونا موضوع بحث رہا ، شائقین کرکٹ نے تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4.5اووروں میں اوپنرزاحمدشہزاداوررفعت اللہ 51 رنز بنا چکے تھے کہ احمدشہزادنے اپنے گلوزتبدیلی کیے جسکے بعداگلی ہی گیندیعنی پانچویں اوورکی آخری گیندپراحمدشہزادانتہائی بے ڈھنگے اندازمیں اسٹیفن پررے کی گیندپراسٹیمپڈ آؤٹ ہوگئے اوراسکے بعدچھٹے سے نویں اوورتک پاکستان کارن ریٹ انتہائی کم رہاجسکے باعث پاکستان کوفیصلہ کن میچ میں صرف تین رنزسے شکست کاسامناکرناپڑا۔

شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان کاانگلینڈکے خلاف بیٹنگ کاآغازاچھاتھااور4.5اووروں میں تقریباً11رنزفی اوورکی اوسط سے پاکستان سکورکررہاتھاپاکستان کاسکور4.5اووروں میں51رنزتھاجوکہ اس موقع پربہترین رن ریٹ تھالیکن احمدشہزادکوگلوزتبدیل کرنے کے بعد اس طرح آوٴٹ ہونا حیران کن تھا۔اس بات کی انکوئری کی ضرورت ہے تاکہ حقائق کاپتاچلایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :