سکیورٹی خدشات ،بیلجیئم میں بند دروازوں کے پیچھے فٹبا ل میچ

اٹالین فٹبال کلب نیپولی نے بیلجیئم کے کلب بروگ کو 1-0سے شکست دے دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:26

سکیورٹی خدشات ،بیلجیئم میں بند دروازوں کے پیچھے فٹبا ل میچ

بروگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) یورپالیگا فٹبال چیمپئن شپ میں اٹالین فٹبال کلب نیپولی نے بیلجیئم کے کلب بروگ کو 1-0سے شکست دے دی ،یہ میچ بروگ کے خالی سٹیڈیم میں کھیلا گیا کیونکہ بیلجیئم کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث تماشائیوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد کردی تھی ،میدان میں کھلاڑی کھیلتے رہے اور سٹینڈز میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کیساتھ میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جانیوالے میچ میں نیپولی نے ایونٹ کے گروپ ڈی میں ریکارڈ مسلسل 5ویں کامیابی سمیٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پالی۔

متعلقہ عنوان :