Live Updates

مسلم لیگی وزراء اورارکان اسمبلی کو کھل کر انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے مجھے روکنے کی کوشش کی گئی عمران خان

کچے راستوں اور کھلیانوں سے گزر کر جلسے میں پہنچنا پڑا عوام نے نئے پاکستان کے ایجنڈے سے وابستگی کا برملا اعلان کر دیا ہے بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگی وزراء اورارکان اسمبلی کو کھل کر انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے مجھے روکنے کی کوشش کی گئی کچے راستوں اور کھلیانوں سے گزر کر جلسے میں پہنچنا پڑا عوام نے نئے پاکستان کے ایجنڈے سے وابستگی کا برملا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان نے کہاکہ دنیا کی کسی جمہوریت میں حکومتی عہدہ نہ رکھنے والے سیاسی قائد کو کبھی اپنی جماعت کی انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا گیا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے مجھے انتخابی مہم سے روکنے کی کوششیں کی گئیں مسلم لیگی وزراء اور اراکین اسمبلی کو اسلام آباد میں کھل کرانتخابی مہم چلانے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ترامڑی کے علاقے میں عوام کے جم غفیر نے نئے پاکستان کے ہمارے ایجنڈے سے اپنی وابستگی کا برملا اعلان کیا ۔پولیس کی جانب سے راستوں کی بندش کے باعث کچے راستوں اورکھلیانوں سے گزر کر مجھے جلسے میں پہنچنا پڑا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات