تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے جیت لیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:38

تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا انٹر کالجیٹ بوائز والی بار ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد نے جیت لیا۔ فائنل میں پبلک اسکول حیدر آباد کو25-17, 25-20اور 25-23سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ فاؤنڈیشن پبلک اسکول حیدر آباد نے سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کو17-25, 25-21, 25-23, 21-25 اور 15-11سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دونوں میچوں کے نمایاں کھلاڑیوں میں معاذ، عدنان ، عثمان ، اسد مستوئی، جنید رافع، سلمان ، حیدر علی، ظفر اللہ ، فرا ز نبی، اسد علی، اور دیگر شامل ہیں۔ میچز کو محمد ایوب، پر ویز شیخ، اسد کہھاور نے سپر وائز کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ کالج حیدر آباد کے پروفیسر بشیرا حمد بارک زئی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لطیف آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن خرم رفیع صدیقی اعزازی مہمان تھے جن کی آمد پر سپر وائز ر پر ویز احمد شیخ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے اور اجرک کے تحائف پیش کئے اور تمام ٹیموں کو ان سے متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپورٹس آفیسر سپیرےئر سائنس کالج حیدر آباد رضاء اللہ خان راجپوت ، لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ ، پروفیسر سلیم مغل ، شیخ حبیب کوثر ، سید محفوظ علی، ریحان شیخ، محمد ایوب اور امتیاز پٹھان بھی ساتھ تھے ۔ آخر میں پروفیسر بشیر احمد بارک زئی، خرم رفیع صدیقی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شیلڈز اور تمام کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی جانب سے ٹورنامنٹ کو شاندار انداز میں منعقد کرنے پر سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری پر ویز احمد شیخ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ رضاء اللہ خان نے فاتح گورنمنٹ کالج حیدر آباد کو والی بال ایونٹ کے انچارج پروفیسر محمد سلیم مغل کو مبارک باد دی اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر واجد علی محمود عالم، محمد ارشد، راشد حسین، ساجد لطیف خانزادہ، خلیق الزماں اور دیگر موجود تھے۔