اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا مسلسل اور ممتاز کردار عالمی امن کیلئے اسکے عزم کا عملی ثبوت ہے ٗچینی سفیر

پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کے تمام فورموں پر قریبی تعاون قائم ہے ٗسن ویڈونگ کا خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) چین کے سفیر سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا مسلسل اور ممتاز کردار عالمی امن کیلئے اسکے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وہ عالمی ادارے کی سترھویں سالگرہ کے موقع پر قومی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہی تھے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کے تمام فورموں پر قریبی تعاون قائم ہے اور دونوں ملک علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :