افغانستان میں طالبان دور حکومت کے وزیر مواصلات ملا طبیب کینسر کے باعث انتقال کرگئے

ملا طبیب کا انتقال جمعرات کی رات کو ہوا آبائی علاقے میں انکی تدفین کردی گئی،طالبان کا بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:56

افغانستان میں طالبان دور حکومت کے وزیر مواصلات ملا طبیب کینسر کے باعث ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان دور حکومت کے وزیر مواصلات ملا اﷲ داد طبیب کینسر کے باعث انتقال کرگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا طبیب کا انتقال جمعرات کی رات کو ہوا جس کے بعد انکے آبائی علاقے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع ارغداب میں انکی تدفین کردی گئی ۔

(جاری ہے)

طالبان دورحکومت میں ملا طبیب کو سب سے پہلے مالی معاملات کا انتظام چلانے کا عہدہ دیا گیا جس کے بعد انھیں قندھار کسٹم کا سربراہ مقرر کیا گیا اور اسکے بعد مواصلات کا وزیر بنایا گیاتھا۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے زوال کے بعد ملا طبیب طالبان کے ساتھ رہے جب پاکستان نے انھیں گرفتار کرکے سات سال کیلئے جیل میں بند رکھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد ملاطبیب کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی اور ڈاکٹرو ں نے بعد میں ان میں کینسر کے مرض کی تشخص کی ۔

متعلقہ عنوان :