مودی کی میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی،صحافیوں کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفیاں
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:56
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی رکھی جس میں ہائی ٹیک موبائل فون اور کیمروں سے لیس صحافی مودی کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 11 اشوکا روڈ پر واقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کے اعزاز میں دیوالی ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں اپنے ہائی ٹیک موبائل فون اور کیمروں سے لیس سیکڑوں صحافیوں کو مودی کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے دکھا گیا۔
صحافی اس موقع پرسیلفی لینے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے ۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے دیوالی ملن پروگرام کے ذریعہ منفرد انداز میں میڈیا تک رسائی کی کوشش کی ہے۔مودی کے ساتھ صحافیوں کے سیلفی تصویریں لینے کا یہ سیشن کچھ طویل وقت تک چلتا رہا ، جب مسٹر مودی کو میڈیا کے نمائندوں کے درمیان گھل مل جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی سکیورٹی کے اسٹاف کو انہیں لوگوں کے ہجوم سے بچانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.