ائیر انڈیا کی فلائٹ کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:56

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) بھارت میں ائیراندیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر ائیر انڈیا کی ایک فلائٹ کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔اس نوجوان نے ایئر انڈیا کے کال سنٹر میں فون پر یہ دھمکی دی تھی۔ شری ناگر پولس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیوی زون کے ڈپٹی پولس کمشنر ولاس چندن شیو نے کہا کہ اس دھمکی بھر ے فون کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :