میکسیکو میں کارسے 8 لاشیں برآمد،واقعے کی تحقیقات شروع

ویراکروز کی سرحد پر واقع میونسپلٹی میں کار سے لاشیں ملیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے ،حکام

ہفتہ 28 نومبر 2015 17:59

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) میکسیکو میں ایک کارسے 8 لاشیں برآمد کرلی گئیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے ،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے اوساکا صوبہ میں ایک کار سے آٹھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔مقامی ایمرجنسی سروسز کے ایک افسر نے بتایاویراکروز کی سرحد پر واقع ایک میونسپلٹی میں ایک کار سے یہ لاشیں ملی ہیں۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔