ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تین افراد ہلاک

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:07

ٹیکساس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء ) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ٹیکساس میں بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔حکام کے مطابق بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ڈیلاس میں پانی میں پھنسی خاتون کو نکالنے کی کوشش میں پولیس اہلکار ڈوب گیا۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ڈیلاس میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :