مسلم لیگ (ن)نے ہر پاکستانی کو دو دو لاکھ پر آئی ایم ایف کے گروی رکھ دیا ‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے حکومت کی طرف سے روزمرہ اشیا پر ممکنہ اضافے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہر پاکستانی کو دو دو لاکھ پر آئی ایم ایف کے گروی رکھ دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ملک کے قرضے کا سود اتارنے اور حکومت کو چلانے کے لئے مزید قرضے لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاشی سرگرمیوں کا صرف ٹنڈورا پیٹا جا رہا ہے عملی طور پر معاشی سرگرمیوں نا ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر ماہ پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان بھیجتے ہیں جو حکمرانوں کے بیرونی دوروں اور اللے تللوں میں خرچ ہو رہے ہیں وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا کر پھولے نہیں سماتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیاء خوردونوش پر اضافے کا فیصلہ واپس لے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اضافہ کے حکومت فیصلے پر پیپلز پارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :