قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:46

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ..

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی ۔دبئی میں میڈیاسے گفتگو میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اب تجربات کا وقت ختم ہوگیا، ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے بیسٹ کمبی نیشن بنانا چاہتے تھے،آئندہ آنے والی سیریز میں ٹیم بہتر نتائج دے گی۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں ہدف کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن اہم مواقع پر بیٹسمینوں نے وکتیں گنوائیں ، کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی ذمہ داری لینا چاہیے۔انہوں نے کہ کوچز نچلے لیول پر جاکر کھلاڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل لیول پر آکر رننگ بٹوین دی وکٹ کا پتا چلتا ہے۔عمر اکمل کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ یہ سیلکڑز کو سوچنا چاہیے کہ ان کی کارکردگی کیسی رہی ہے،عمر اکمل کے پاس وقت ہے وہ اپنے آپ کو بہتر کرسکتے ہیں۔