ملک میں سونا مزید سستہ ہو گیا، فی تولہ قیمت 44 ہزار 600 ہوگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 18:49

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) ملک میں سونا مزید سستہ ہو گیا ہے اور فی تولہ قیمت 44 ہزار 600 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 44 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 38 ہزار 228 ہوگئی ہے۔