عرب ممالک شامی مہاجرین کے لیے کچھ کریں، فرانسیسی وزیراعظم

یورپ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث تمام مہاجرین کو قبول نہیں کر سکتا،خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) فرانس کے وزیراعظم مانوئل والس نے خلیجی عرب ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامی مہاجرین کو اپنے یہاں پناہ دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر یورپ اپنی سرحدوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بلقان کے علاقے میں ایک ’انسانی المیہ‘ جنم لے سکتا ہے،وزیر اعظم والس کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ بات پھر سے دہرانا چاہتے ہیں کہ یورپ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے اس ملک سے ہجرت کرنے والے تمام افراد کو قبول نہیں کر سکتا، اور یہی وجہ ہے کہ شام کے بحران کا جلد از جلد سفارتی، فوجی اور سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اوراس حوالے سے خاص طور پر خلیجی ریاستوں کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ادھرایک انٹرویومیں فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شدت پسند تنظیم داعش پر ان حملوں کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے اسے فرانس کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :