شام کا معاملہ،علاقائی اورعالمی طاقتیں ایک پیج پر نہیں،جان کیری

شام سے متعلق کوئی مشترکہ قراردار مستقبل قریب میں آتی دکھائی نہیں دے رہی،انٹرویو

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ شامی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی اورعلاقاتی طاقتیں ایک صفحے پر نہیں ہیں جس کا فائدہ شامی حکومت اوربشارالاسد کو براہ راست پہنچ رہا ہے امریکہ کی بارہا کوششوں کے باوجود معاملے کے حل میں بہت ساری رکاوٹیں موجود ہیں،شام سے متعلق کوئی مشترکہ قراردار مستقبل قریب میں آتی دکھائی نہیں دے رہی،غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ علاقائی اور عالمی طاقتوں کے درمیان شام کے حوالے سے اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے چار برس سے جاری شامی خانہ جنگی کو رکوانے کے لیے کوششیں اس باعث بھی تیز تر ہو چکی ہیں کہ اس ملک سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نقل مکانی کر کے یورپ کا رخ کر رہے ہیں جس سے اس بر اعظم میں بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔