روس نے ترکی کے لیے ویزہ فری سفری سہولت ختم کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:51

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) روس نے ترک شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر سفری سہولت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ روس کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزار ت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس اعلان کا اطلاق اگلے سال یکم جنوری سے ہو گا، روسی وزارت خارجہ کے مطابق ان کا ملک ترکی سے کشیدگی نہیں چاہتا تاہم اس کے لیے ترکی کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے اوراشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کرنا ہوگا،بیان میں کہاگیاکہ روس خطے میں امن چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :