تحر یک انصاف میں میرٹ پر ممبر شپ کے بغیر پارٹی انتخابات کروانے کا کوئی فائدہ نہیں‘ جہانگیر خان تر ین جیسے لوگ پیسے سے پارلیمنٹ اور سیاست میں آگے آنا چاہتے ہیں ،یہ ممکن نہیں ،ہم پارٹی میں دھڑا بندی نہیں کرنا چاہتے‘ دھڑے وہ بنائیں گے جو پیرا شوٹر ہوں گے‘ پارٹی میں قبضہ گروپ کو پیرا شوٹر سمجھا جاتا ہے، جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری سمیت کسی اور کی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہونگا ، پارٹی کے اندر رہ کر قبضہ گروپ کے خلاف جنگ لڑ وں گا

تحریک انصاف کے مر کزی رکن جسٹس (ر)وجیہہ الدین کا انٹر ویو

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مر کزی رکن جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ جہانگیر خان تر ین جیسے لوگ پیسے سے پارلیمنٹ اور سیاست میں آگے آنا چاہتے ہیں جو ممکن نظر نہیں آتا ‘تحر یک انصاف میں جب تک میرٹ کے مطابق پارٹی ممبر شپ نہیں ہوگی پارٹی انتخابات کروانے کا کوئی فائدہ نہیں‘پارٹی میں دھڑا بندی نہیں کرنا چاہتے‘ دھڑے وہ بنائیں گے جو پیرا شوٹر ہوں گے‘ پارٹی میں قبضہ گروپ کو پیرا شوٹر سمجھا جاتا ہے‘میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کی جماعت سمیت کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہونگا بلکہ پارٹی کے اندر رہ کر قبضہ گروپ کے خلاف جنگ لڑ وں گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں تحریک انصاف کے منحرف مر کزی رکن جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ تحر یک انصاف میں فی الحال مجھے کوئی میرٹ نظر نہیں آتا بلکہ لوگ پیسے کی طاقت سے عہدوں پرآرہے ہیں جسکی وجہ سے تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے اور آئندہ بھی اگر ایسے لوگ ہی عہدوں پر رہیں گے تو تحر یک انصاف کیلئے نتائج ایسے ہی آئیں گے ۔