وزیر داخلہ چوہدری نثار کا واہ کینٹ میں زیر تعمیر 500بیڈ رومز پر مشتمل واہ جنرل ہسپتا ل کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:56

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا واہ کینٹ میں پنجاب حکومت اورپاکستان آ رڈیننس فیکٹری کے تعاون سے زیر تعمیر 500بیڈ رومز پر مشتمل واہ جنرل ہسپتا ل کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے کام کی تیزی اور معیار کی تعریف کی،اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں پنجاب حکومت اورپاکستان آ رڈیننس فیکٹری کے تعاون سے زیر تعمیر 500بیڈ رومز پر مشتمل واہ جنرل ہسپتا ل کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بریگیڈئیر سروسز عرفان نے وزیر داخلہ کوہسپتال کی تعمیرکے حوالے سے مکمل بریفنگ د یتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کا اکام رواں سال 20اگست کو شروع ہوا اور 20فروری 2017تک ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال 96.24کنال کی اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی اور اس میں 500بیڈ رومز ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں پر تسلی کا اظہار کیا اور کام کی تیزی اور معیار کی تعریف کی،اور پوری ٹیم کو شاباش دی ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمرام مارتھ ، ٹی ایم او قمر زیشان ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، سید عمران حیدر نقوی،اور انتظامی افسران بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :