امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی آڑمیں افغانستان پرحملہ کیا،امن لانے کے نام پرپرامن ملک کوبدامنی کی آگ میں جھونک دیا،عراق،شام اورلیبیامیں بھی امن کے نام پرخانہ جنگی کی آگ بھڑکا دی گئی، طالبان نے افغانستان میں مثالی امن قائم کیاتھا،آج ایک بارپھرطالبان عروج پرہیں،امریکہ اورنیٹونے افغانستان میں شکست کھائی،شہداء جمعیت پشین کی تاریخ ناقابل فراموش ہے، جوق درجوق لو گ پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری، حافظ حسین احمد اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں کا استحکام جمعیت کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:58

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورجے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑمیں افغانستان پرحملہ کیاامن لانے کے نام پرپرامن ملک کوبدامنی کی آگ میں جھونک دیا،عراق،شام اورلیبیامیں بھی امن کے نام پرخانہ جنگی کی آگ بھڑک دی،مسلمانوں کے وسائل پرقبضہ کرنے کے لئے فرقہ واریت اورقومی تعصب کوپروان چڑھایا،طالبان نے مثالی امن قائم کیاتھا،آج ایک بارپھرطالبان عروج پرہیں،امریکہ اورنیٹونے افغانستان میں شکست کھائی،شہداء جمعیت پشین کی تاریخ ناقابل فراموش ہے،جب اﷲ کی نصرت آئیگی توفتح کے دروازے کھول دیتے ہیں اورجوق درجوق لوگ شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں پشین حاجیزئی سیدان میں استحکام جمعیت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، ،سیدمحمدفضل آغا،مولاناکمال الدین،سیدمطیع اﷲ آغا،مولاناولی محمدترابی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی نصیراحمدخان کاکڑ،حاجی عبدالشکورخان اچکزئی،حاجی عنایت اﷲ بازئی،شیخ سیدسیف اﷲ آغا،حاجی محمداسماعیل کاکڑ،ڈاکٹرمحمودکاکڑ،مولاناعزیزاﷲ حنفی،مولاناسعداﷲ ،مولاناعبدالرشیداورمولاناعبدالکریم آغانے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرحاجی شکورآغا،مولانابشیراحمد،محمداقبال کاسی،حاجی امیرعثمان اچکزئی،ناصرمسیح،حافظ نوراحمد،ملک محمدیوسف خان کاکڑ،حاجی عطاء محمد،شاہ محمدناصرمولوی محمدسلیم شاکر،سیدحینف آغاسردارعصمت اﷲ ترین،جمعیت میڈیاٹیم کے ارکان عبدالواسع سحراورعزیزاحمدسارنگزئی سمیت بڑی تعدادمیں جیدعلماء کرام اورسینئررہنمااسٹیج پر موجودتھے،اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماحاجی سلیم خان کی قیادت میں 26افراد،پیپلزپارٹی کے بسم اﷲ آغااورسیداخترشاہ کی قیادت میں 80افراد،علیزئی سے حاجی محمدنعیم علیزئی کی قیادت میں 16افراد،منزرئی سے قوم پرست پارٹی کے رہنماسیدمطیع اﷲ کی قیادت میں درجنوں افراد،کلی خڑبادیزئی سے نصیب اﷲ اورملک رودخان کی قیادت میں 15افراد،محب اﷲ آغاکی قیادت میں 35افراد،نواب شاہ کی قیادت میں 19افراد،علاؤالدین کی قیادت میں 40افراداوراخترمحمدکی قیادت میں درجنوں افرادنے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا،مولاناعبدالغفورحیدری نے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جب جمعیت مستحکم ہوگی توپاکستان مستحکم ہوگاجب پاکستان مستحکم ہوگاتواسلام مستحکم ہوگاانہوں نے کہاکہ مفتی محمودکاملک،قوم اورعلماء پربڑااحسان ہے انہوں نے ملک کومتفقہ اسلامی آئین دیا،21ویں ترمیم کے حق میں تمام بڑے سیاستدانوں نے ووٹ دیایہ صرف مفتی محمودکے فرزندتھے جنہوں نے جراتمندانہ موقف اختیارکرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دیا،آج تمام سیاسی جماعتیں جمعیت کے موقف کی تائیدکرہی ہیں،اسی لئے جمعیت کے قائدین کوراستے سے ہٹانے کے لئے ان پرپے درپے حملے ہورہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیراکرم خان درانی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح بزدلانہ طریقے سے جمعیت کوختم نہیں کیاجاسکتا،جمعیت مضبوط اورمنظم جماعت ہے ہم جمعیت کے سپاہی ہیں،لوگ حکومتی پارٹیوں سے مستعفی ہوکراپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جوجمعیت کی حقانیت کی دلیل ہے،اسلامی نظام کے لئے انتھک محنت اورقربایناں دینے کی ضرورت ہے،مولانافیض محمد اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسی جماعت بنانے کاعزم کرچکے ہیں کہ لوگ دنیاوی مفادات کے بجائے اخروی مفادات کی فکرکریں،ہماری قیادت کی بصرت افروزپالیسیوں اورعظیم دینی خدمات کی بدولیت آئے روزجوق درجوق عوام جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں،کارکن وسائل کے بجائے اﷲ کے توکل پربھروسہ کریں،نیک اعمال کی پابندی کریں،امیراورامیرکی اطاعت کے بغیرجماعت نہیں چلتی،نفرت کی فضاختم کرکے محبت اوراخوت کی فضاقائم کریں گے،حافظ حسین احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت مستحکم تھی،مستحکم ہے اورمستحکم رہے گی،جس طرح موسم بدلتے رہتے ہیں لوگ بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ اپنے کپڑے اورکوٹ پہنتے ہیں اسی طرح جمعیت میں عہدوں پراشخاص بدلتے رہتے ہیں لیکن جمعیت وہی جمعیت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم مولاناشیرانی کے اس بیان کاخیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ الگ گروپ نہیں بنائیں گے،وہ سنیجدہ شخص ہیں انہیں عہدے کی تبدیلی پرناراض نہیں ہوناچاہیے،وہ نظم کے ساتھ چلیں ،سیدفضل آغانے کہاکہ پشین جمعیت کامضبوط قلعہ ہے،لیکن بدقسمتی سے قوم پرستوں کی حکومت میں یہاں بدامنی پھیل گئی صرف ایک مہینہ میں حرمزئی میں بیس موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،مولاناترابی نے کہاکہ چندلوگوں کوجمع کرنے کانام جماعت نہیں بلکہ رش ہوتاہے،کارکن نفسی خواہشات کی پیروی ترک کریں اورہرسطح کے امیرکی اطاعت کریں،عبدالشکورخان اچکزئی نے کہاکہ ہم جمعیت کے دست وبازوہنیں گے،قائدین کے ہرحکم کی اطاعت کریں گے،جمعیت کاساتھ دینافرض ہے۔