بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمدکی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:01

بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ مینجمنٹ کا حصہ ہونے کے ناتے ان پر بھی ناکامی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔دبئی میں میڈیاسے گفتگو میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اب تجربات کا وقت ختم ہوگیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے بیسٹ کمبی نیشن بنانا چاہتے تھے، آئندہ آنے والی سیریز میں ٹیم بہتر نتائج دے گی۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن اہم مواقع پر بیٹسمینوں نے وکتیں گنوائیں ، کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی ذمہ داری لینا چاہیے۔انہوں نے کہ کوچز نچلے لیول پر جاکر کھلاڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل لیول پر آکر رننگ بٹوین دی وکٹ کا پتا چلتا ہے۔عمر اکمل کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ یہ سیلکڑز کو سوچنا چاہیے کہ ان کی کارکردگی کیسی رہی ہے،عمر اکمل کے پاس وقت ہے وہ اپنے آپ کو بہتر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :