پی سی بی کا مڈل آرڈر بلے بازحارث سہیل کو گھٹنے کی سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) پی سی بی حکام نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل کو گھٹنے کی سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل جو کہ گٹھنے کی انجری کے باعث زیر علاج ہیں ان کا انجری کیس پیچیدہ ہونے پر ڈاکٹرز نے سرجری لازم قرار دی ہے۔حارث سہیل کے انجری معاملہ پرنوٹس لیتے ہوئے پی سی بی حکام نے انہیں سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔