پاک بحریہ کی ٹیم نے دوسری بار انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کرکٹ کپ جیت لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 19:09

کنبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) پاک بحریہ کی ٹیم نے دوسری بار انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کرکٹ کپ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ نے آسٹریلیا میں ہونے والے بار انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کرکٹ کپ کو جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ نے یہ ٹورنامنٹ دوسری مرتبہ جیتا ہے۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے فائنل میں ملائیشیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ 16 سے 28 نومبر تک آسٹریلیا کے شہر کنبرا میں کھیلا گیا جس میں 10 ٹیموں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :