بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے طلبا کا قیمتی سال ضائع نہیں ہونے دیں گے‘طلبا کے مفاد کے تحفظ کے لئے کیمپس کو کالج میں تبدیل کرکے طلبا کاکیرئیر بچا پا جا سکتا ہے‘صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 نومبر 2015 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بہا?الدین ذکریا یونیورسٹی بہاولپور کے لاہور کیمپس کے طلبا وطالبات کا تعلیمی سال کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے مسائل حل نہ ہوئے تو طلبا کے مفاد کے تحفظ کے لئے کیمپس کو کالج میں تبدیل کرکے طلبا وطالبات کا قیمتی وقت اور تعلیمی کیرئیر بچایا جائے گا،کیمپس کے قیام میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عناصر کو ضرور سزا ملے گی تاہم طلبا وطالبات کا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں۔
وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہا?الدین زکریا یونیورسٹی بہاولپور کے لاہور کیمپس کے معاملات کو سدھارنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے اعلی حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بھی اس سلسلے میں قائم کر دی گئی ہے جو مسئلہ کے حل کے لئے تمام امکانات پر غور کررہی ہے۔(جاری ہے)
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بی زیڈ یو لاہور کیمپس سمیت11 ایسے کیمپسزکے معاملات زیر غور ہیں جو ایچ ای سی پنجاب کے قواعد وضوابط اور شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہائر ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔اس سال صوبے کے طول وعرض میں 37 نئے ڈگری کالجز قائم کئے جارہے ہیں جبکہ پہلے سے موجود58 کالجز میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کا پروگرام بھی اس سال کے محکمے کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے لاہور نالج پارک کی تکمیل کے لئے 21 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جو اعلی تعلیم کے فروغ میں ان کی دلچسپی کی غماز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.