ہر پاکستانی ایک لاکھ7ہزار828روپے کامقروض ہے،اسٹاک مارکیٹ مندے کے باعث سرمایہ داروں کو20ارب26
کروڑکاخسارہ ہوا،حکومت بیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پرانحصار کرے،امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد
ہفتہ 28 نومبر 2015 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر حکومت کے ذمہ قرضوں اور واجبات کامجموعی حجم207کھرب تک پہنچ چکا ہے جوکہ انتہائی تشویش ناک امر ہے،صرف ایک سال کے دوران حکومت کے قرضوں اور واجبات میں21کھرب 97ارب50کروڑ روپے کااضافہ معاشی پالیسیوں کی ابتری کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے ہنگامی بنیادوں پرکنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومت کوبیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پرانحصار کرنا چاہئے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاہرشہری ایک لاکھ7ہزار828روپے کامقروض ہوچکا ہے۔ اندرونی قرضوں میں 16کھرب18ارب70کروڑ روپے کااضافہ نوٹ کیاجارہا ہے اور ان کامجموعی حجم 127کھرب 14ارب60کروڑروپے تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں مندابرقرار ہے۔(جاری ہے)
اب تک سرمایہ داروں کے20ارب26کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔
رہی سہی کسر313اشیاء ضروریہ پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی خبر نے پوری کردی ہے۔اس سے5کروڑسے زائد متوسط افراد براہ راست متاثر ہوں گے۔حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جن سے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہو۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ آئی ایم ایف کاپاکستان کے ذمہ قرضہ175ارب20کروڑ روپے سے بڑھ کر475ارب30کروڑ روپے ہوچکا ہے۔حکومتی قرضے اور واجبات مجموعی قومی آمدن کے67.5فیصد ہے جوکہ ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملکی وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے ملکی وغیر ملکی قرضوں سے چھٹکارہ حاصل کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر ایک مرتبہ پھر106روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہونے سے غریب کی زندگی اجیرن ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی ہوچکی ہے۔زائدپیداواری لاگت سے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ کوشدیدنقصان پہنچایامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.