امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:50

امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔امریکی ٹی وی’’ فوکس نیوز‘‘ نے داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ 1 ہزار افراد کی امریکا میں موجودگی کاانکشاف کیا ہے جن میں سے 48ایسے ہیں جن پر ایف بی آئی نے کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیاکے مطابق ایف بی آئی داعش سے جڑی تحقیقات میں ایک ہزار افراد پر نظررکھے ہوئے ہے،جن میں سے 48 ایسے مشتبہ افراد ہیں ،جن کی نگرانی ایلیٹ ٹیم کررہی ہے،ان مشتبہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ان افراد کے بارے میں خیال ظاہر کیاگیاہے کہ وہ انتہاپسندی کاشکارہوگئے ہیں۔مشتبہ افرادکی شناخت اورنگرانی کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اخبارکے مطابق ہر مشتبہ شخص سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک درجن اہلکارمخصوص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :