پنجاب حکومت ساہیوال میں صحت کی تمام سہو لتوں کی دستیابی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کواپ گریڈ کر رہی ہے جس سے عوام کو علاج و معالجے میں آسانی ہو گی،حکومت حاجی عبد القیوم ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور شہر میں بلڈ بنک کے قیام کیلئے بھی ضروری وسائل فراہم کر ے گی

صوبا ئی وزیر زکو ٰۃ و عشر ملک ند یم کا مران کاعبد القیوم ہسپتال میں گائنی وارڈ کی اپ گریڈ یشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) صوبا ئی وزیر زکو ٰۃ و عشر ملک ند یم کا مران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ساہیوال میں صحت کی تمام سہو لتوں کی دستیابی کے لئے ساڑھے تین ارب روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کواپ گریڈ کر رہی ہے جس سے عوام کو علاج و معالجے میں آسانی ہو گی۔حکومت حاجی عبد القیوم ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور شہر میں بلڈ بنک کے قیام کے لئے بھی ضروری وسائل فراہم کر ے گی جس کے لیے مخیر حضرات کا تعاو ن بھی حاصل کیا جا ئے گا ۔

وہ حاجی عبد القیوم ہسپتال میں ھیو مین ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے گائنی وارڈ کی اپ گریڈ یشن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایم این اے پیر سید عمران احمد شاہ ،چوہدری سردار علی ، چوہدری حشمت علی ،شیخ محمد یو نس ،چوہدری ارشد حسین ، عمران ادریس چوہدری ،ساجد نعیم ہیپی ،ایم ایس ڈاکٹر عبد الو حید ،شعبہ گائنی کی سربر اہ پر وفیسر ڈاکٹر شگفتہ طاہر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ھیو مین ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ساہیوال کے مخیر حضرات نے عوام کو مختلف شعبوں میں سہو لیات کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اور حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں گائنی وارڈ کی اپ گریڈیشن زچہ بچہ کو بہتر علا ج فراہم کر نے میں بہت مدد گار ثابت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بڑا منصوبہ مکمل ہو نے سے شعبہ صحت کو درپیش بہت سے مسائل حل ہو نگے جس سے ساہیوال ڈویژن کے عوام کو آسانی میسر آئے گی ۔

انہو ں نے بتایا کہ محکمہ زکو ٰ ۃ نے نادار مر یضوں کے مفت علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو 50لا کھ اور حاجی عبد القیوم ہسپتال کو 10لا کھ روپے کا عطیہ دیا ہے جس میں ضرورت کے مطابق مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ایم ایس ڈاکٹر عبد الوحید نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل سٹاف کی شدید کمی کے با وجو د روزانہ 500سے 800مر یضوں کا طبی معا ئینہ کیا جا تا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہسپتال کو 300بستروں تک اپ گریڈ کیا جا ئے ۔ صوبا ئی وزیر ملک ندیم نے ہسپتال کے مسائل کو حل کر نے کی یقینی دہا نی کر ائی اور کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے صحت کی سہولتوں میں مزید بہتری لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :