وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:01

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم ایم این اے حلقہ 168وزریر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ لندن میں ہونے والی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے گذشتہ رو زلندن روانہ ہو گئے وفد میں صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت مسلم لیگ ن کے اہم اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں ۔