بلدیاتی انتخابات ٗ آئی جی اسلام آباد کی شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت
سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج آنے کے بعد بھی ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ٗ طاہر عالم خان کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے بلدیاتی انتخابات کے صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی اورکہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج آنے کے بعد بھی ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،وہ گزشتہ روز یہاں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں ڈی آئی جی خالد خٹک، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ، ایس ایس پی سیکیورٹی میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب سمیت تمام زونز کے ایس پیز،سپیشل برانچ اور آپریشنزڈویژن کے افسروں ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس موقع پر طاہر عالم خان نے کہا کہ پولنگ شروع ہونے سے قبل عمارتوں کی مکمل تلاشی کی جائے جبکہ ووٹرز کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے سرچنگ کرتے ہوئے ان کی جامہ تلاشی کو یقینی بنایا جائے،خواتین کے پولنگ سٹیشن پر خواتین اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں دیں،تمام سینئر افسران ریٹرننگ افسروں سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ خوشکوار اور پر امن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی، تمام امیدواروں سے اسلحہ لائسنس تھانوں میں جمع کرانے کا کہا جائے اور ان سے الیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں لی جائیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے اور جو بھی امیدواروں مذکورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی پلان کی خلاف ورزی ہو گی وہاں کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ناکہ بندی کی جائے ، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کرے گی ،امن و امان بر قرار درکھنے کے لئے ریزرو میں پولیس کے دستے موجود ہونگے،بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیوں کے لئے مختص کئے گئے افسروں اور جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل غیر جانبدار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے یا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کوشش کرے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل اور ماحول کو مثالی اور پر امن بنایا جائے ، پولنگ عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.