سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، طاہر عالم خان
الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر پابندی ،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں ، آئی جی اسلام آباد
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس طاہر عالم خان نے بلدیاتی انتخابات کے صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی اورکہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،وہ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں ڈی آئی جی محمد خالد خٹک، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ، ایس ایس پی سیکیورٹی میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب سمیت تمام زونز کے ایس پیز،سپیشل برانچ اور آپریشنزڈویژن کے افسروں ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس موقع پر طاہر عالم خان نے کہا کہ پولنگ شروع ہونے سے قبل عمارتوں کی مکمل تلاشی کی جائے جبکہ ووٹرز کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے سرچنگ کرتے ہوئے ان کی جامہ تلاشی کو یقینی بنایا جائے،خواتین کے پولنگ سٹیشن پر خواتین اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں دیں،تمام سینئر افسران ریٹرننگ افسروں سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ خوشکوار اور پر امن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے اور جو بھی امیدواروں مذکورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی پلان کی خلاف ورزی ہو گی وہاں کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ناکہ بندی کی جائے ، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کرے گی ،امن و امان بر قرار درکھنے کے لئے ریزرو میں پولیس کے دستے موجود ہونگے،بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیوں کے لئے مختص کئے گئے افسروں اور جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل غیر جانبدار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے یا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کوشش کرے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل اور ماحول کو مثالی اور پر امن بنایا جائے ، پولنگ عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.