ریل کپ نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں آرمی نے ایئر فورس کو شکست دے کرٹرافی جیت لی

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریل کپ نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئر فورس کو شکست دیدی پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 38/32 تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کی طرف سے راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے20، پرویز 18 اور تغلب نے 13 سکور بنائے جبکہ ایئر فورس کی طرف سے احمد جان نے 34 اور پریم نے 12 اسکور بنائے۔ صدر ریلوے سپورٹس بورڈ مقصود النبی مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے آرمی ٹیم کے کپتان کو وِنر ٹرافی اور آفیشلز میں شیلڈیں تقسیم کیں ۔