آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے‘صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

سیاست دان سیاسی فائدے کیلئے اقتصادی راہدار ی منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں‘ بیان

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے،چوہدری نثار غیر ملکیوں کو نادرا میں بھرتی کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے لائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لبرل ازم کی باتیں کرکے فکری انتشار نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہونے سے ملکی معیشت ترقی کرے گی ۔

(جاری ہے)

امریکی و بھارتی افواج جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے دوستی ناممکن ہے۔ سول ملٹری ہم آہنگی ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔حکومت موسمیاتی خطرات سے نپٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرے۔ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ سیاست دان سیاسی فائدے کیلئے اقتصادی راہدار ی منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں۔ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر فوقیت دینے کا رویہ درست نہیں۔ مغرب کی پیدوار داعش صرف اور صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منظم سازش ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا زیادتی ہے۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :