جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پھانسیوں کیخلاف کل یوم احتجاج منایا جائیگا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پھانسیوں کے خلاف کل اتوار کو یوم احتجاج منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر قائدین کل بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو دی جانے والی پھانسیوں اور حسینہ واجد حکومت کے مظالم کے خلاف مال روڈ پر بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔مظاہرے میں جماعت اسلامی ،اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ ، جماعت اسلامی یوتھ ونگ ، نیشنل لیبر فیڈریشن اور جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر لاہور کے کارکنان سمیت زندہ دلان لاہور بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔