37 سالہ نابینا خاتون اندھی ہے مگر اس میں موجود 15 سالہ لڑکا دیکھ سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 نومبر 2015 20:16

37 سالہ نابینا خاتون اندھی ہے مگر اس میں موجود 15 سالہ لڑکا دیکھ سکتا ..

جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2015ء)تصور کریں 15 سال سے زیادہ عرصے سے نابینا ایک دن اچانک سو کر اٹھے اور دنیا کو دیکھنے لگے، اس کا جسم بھی وہی ہو، اس کا چہرہ بھی وہی ہو مگر جسم میں جو دیکھ رہا ہے وہ کسی لڑکے کی نئی شخصیت ہے۔صرف لڑکا ہی نہیں بلکہ دماغ میں بسی بہت سی شخصیات بھی دنیا کو اپنی اپنی نظروں سے دیکھ رہی ہوں۔ یہ سب کچھ جو آپ نے ابھی سوچا ہے وہ بی ٹی نامی ایک جرمن خاتون کے ساتھ ہورہا ہے۔

17 سال پہلے ایک حادثے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ قشرنی(cortical)ا ندھا پن تھا۔17 سال تک وہ نابینا رہی ، اس دوران ڈاکٹروں نے اس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر ، بیماری کی بھی تشخیص کی۔اس بیماری میں انسان کے ذہن میں کئی شخصیات تخلیق پا جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کے علاج کے دوران بی ٹی کی ایک شخصیت جو 15 سالہ لڑکے کی تھی، نے دنیا کو دیکھنا شروع کر دیا۔

اس دوران بی ٹی کی حالت عجیب ہوگئی۔ وہ ایک لائٹ کے سوئچ کی مانند ہو گئی، جب اس میں اس کی اپنی شخصیت آتی تو وہ اندھی ہوجاتی، سب ٹسٹ اسے اندھا ثابت کرتے مگر جب اس میں 15 سالہ لڑکے کی شخصیت در آتی تو وہ سب دیکھنےلگتی۔ ڈاکٹروں نے بی ٹی کے اندھے پن کی تصدیق کے لیے جھوٹ پکڑنے والی مشین کا استعمال کیا اور ای ای جی سے دماغی لہروں کی ریڈنگ لی مگر بی ٹی اندھی ہی ثابت ہوئی جبکہ دوسری شخصیات دنیا کو دیکھتی رہی۔ ڈاکٹروں نے نتیجہ نکالا کہ بی ٹی کا اندھا پن کسی دماغی چوٹ کا اثر نہیں بلکہ اس کے لاشعور میں کی خرابی کی وجہ سےہے۔