خلائی مخلوق کے مغوی نے 35 سال بعد اپنی کہانی ظاہر کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 نومبر 2015 20:18

خلائی مخلوق کے مغوی نے 35 سال بعد اپنی کہانی ظاہر کر دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2015ء)برطانیہ کے ایک ریٹائر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 سال پہلے خلائی مخلوق نے اسے اغوا کر لیا تھا۔ایلن گوڈفرے نے 28 نومبر 1980 کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوڈمورڈن، ویسٹ یارک میں گشت پر تھا کہ اسے پولیس کار سے اٹھا لیا گیا۔اس کے بعد اس نے لمبی اور چھوٹی داڑھیوں والے آدمیوں کو دیکھا جو اس کاطبی معائنہ کر رہے تھے۔

ریسرچر کے نزدیک ایلن کا اغوا خلائی مخلوق کےہاتھوں برطانیہ کے کسی بھی شخص کا پہلا اغوا ہے۔خلائی مخلوق پر تحقیق کرنے والے حالات و واقعات کی روشنی میں ایلن کے اغوا کو سچا واقعہ مان رہے ہیں۔ ایلن نے بتایا کہ اس نے روڈ پر ہیرے کی شکل کی چیز دیکھی جو زمین سے 5 فٹ بلندی پر اڑ رہی تھی۔اس نے کال کرنے کی کوشش کی مگر ریڈیو خاموش تھا۔

(جاری ہے)

ایلن نے فوراً ہی اپنے نوٹ پیڈ پر اڑتی ہوئی چیز کی تصویر بنانی شروع کر دی۔

اس کے بعد وہ چیز غائب ہو گئی اور اس نے خود کو روڈ پر 30 فٹ نیچے پایا۔ ایلن نے کہا کہ اڑنے والی جہاز نما چیز دماغ کا خلل نہیں بلکہ اصل تھی، اس حوالے سے ایلن بائبل کی قسم اٹھانے کو بھی تیار ہے۔اس کے بعد ایلن واپس روڈ پر گیا تو دیکھ روڈ خشک تھی، حالانکہ وہاں بارش بھی ہو چکی تھی۔ایک بس بھی وہاں آ کر رکی اس نے بھی اس چیز کو دیکھا۔ ایلن واپس پولیس اسٹیشن آیا مگر اُن 15 منٹ کے بارے میں کچھ نہ بتا سکا جب خلائی مخلوق اس کا طبی معائنہ کر رہی تھی۔ ماہرین اسے گمشدہ وقت کہتے ہیں۔اس کے بعد بس والےا ور دیگر افراد نے بھی خلائی جہاز کو دیکھنے کے حوالےسے پولیس کو رپورٹ کی تھی۔ خلائی مخلوق پر یقین کرنے والوں کو ایلن کی کہانی 100 فیصد سچی لگ رہی ہے۔