بھارتی ہاکی کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کی کوششوں کی مخالفت کردی
بی سی سی آئی مالی مفاد کو ملک کے عوام کے جذبات پرترجیح دے رہا ہے ٗباترا کاالزام
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:18
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی ہاکی کے سربراہ نریندرا باترا بھارتی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی)کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کی کوششوں کی مخالفت کردی۔دبئی میں ہونے والے فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کو پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے اپنی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔بھارتی ہاکی کے سربراہ سے قبل بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بھی اسی طرح کے جذبات کااظہار کیا تھا کہ جب تک سرحد پر حالات ٹھیک نہیں ہوتے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نریندرا باترا نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل ہی ہماری فوج کے ایک افسر مارا گیا اور بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، میں بورڑ کے موقف بدلنے پر حیران ہوں، بی سی سی اب بالکل مختلف سوچ رہی ہے جو کہ رواں سال جولائی میں انوراگ ٹھاکر نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ بحالی کو مسترد کردیا تھا، اب ششانک منوہر کی سربراہی میں نئی قیادت نے دلوں کو تبدیل کرنے کی ٹھانی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.