آگ سے نہ کھیلیں،ترکی کا روس کوانتباہ

جہاز گرانا کسی کے خلاف کارروائی نہیں اپنی سلامتی کا تحفظ کرنا تھا،ترک وزیراعظم کی گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:26

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو خبردار کیا ہے کہ جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر آگ سے نہ کھیلیں۔ایک انٹرویومیں ترکی کے صدر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے صدر سے بالمشافہ ملاقات کرنا چاہیں گے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روسی طیارے کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر یہ انتہائی اقدام اٹھایا گیا تھا جبکہ روس کا اصرار ہے کہ اس کے طیاروں شام کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھے۔قبل ازیں ترک وزیرِ اعظم احمد داؤد اوغلو نے بھی میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ ان کے ملک کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کا واقعہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے جنگ کے مشترکہ مقصد سے عالمی برادری کی توجہ ہٹنے کی وجہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ منگل کو پیش آنے والا واقعہ کسی خاص ملک کے خلاف کی گئی کارروائی نہیں تھی بلکہ ترکی کی جانب سے اپنی سرزمین کے تحفظ کا مظاہرہ تھا۔