حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر 125سی سی ٹی وی کیمروں سے زائرین کی مانیٹرنگ کی جائیگی ‘ ایس پی سٹی

تین داخلی راستے مقرر کئے جائینگے،ایک وی آئی پیز کی انٹری کیلئے مختص ہو گا ، زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ‘ ہارون جوئیہ کی سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے موقع پر گفتگو `

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) ایس پی سٹی ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 125سی سی ٹی وی کیمروں سے زائرین کی مانیٹرنگ کی جائیگی ،تین داخلی راستے مقرر کئے جائیں گے ،ان میں سے ایک وی آئی پیز کی انٹری کیلئے مختص ہو گا ، زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایس پی سٹی ہارون جوئیہ نے حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے داتا دربار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی لوئر مال مہر ممتازبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر تین داخلی راستے مقرر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان راستوں میں سے ایک راستہ وی آئی پیز کی انٹری کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

زائرین کی متوقع کثیر تعداد کے پیش نظر پارکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے داتا دربار ہسپتال کی جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کے لئے مختص کئے جانے والے راستوں کی مانیٹرنگ کے لئے 125سی سی ٹی وی کیمرے استعمال میں لائے جائیں گے ۔ زائرین کی مانیٹرنگ کے لئے بھی 1400سے زائد سکیورتی اہلکاراپنے فرائض سرانجام دیں گے۔زائرین کو داتا دربار کے اندر داخلے کی اجازت چار مختلف جگہوں پر مکمل چیکنگ کے بعد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :